8 جولائی 2026 - 11:47
امریکی جارحیت کا ابتدائی جواب، 85 امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ آج امریکہ کے حملے کے ابتدائی جواب میں، سپاہ کی بحری اور فضائی افواج نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کے دوران، خطے میں، امریکہ کی 85 اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا اور دشمن کا ایک MQ9 ڈرون گرا دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

بسم اللہ قاصم الجبارین

عظیم ایرانی قوم کی طرف سے امت اسلامی کے یگانۂ دوران امامِ شہیدِ امت کی دشمن شکن اور عدیم المثال اور پرشِکوہ تشییع میں حماسہ آفرینی کے بعد، جارح امریکی رجیم ـ جس کی شکست کی وسعتیں روز بروز زیادہ عیاں ہوتی جا رہی ہیں اور عراق کی سربلند قوم کے تاریخ ساز وداع میں کروڑوں عراقیوں کی اٹھان کی کوریج کو س اپنے لئے تزویراتی شکست شکست سمجھتا ہے، ـ ایک بار پھر اپنی عہد شکنی کی عادت دہرائی اور خوف زدہ ہو کر اس تاریخی واقعے منظر سے ہٹانے کے لئے امریکہ کی طفل کُش اور دہشت گرد فوج نے آج صبح سویرے کے ابتدائی اوقات میں ہوائی حملے کے ذریعے صوبہ ہرمزگان اور ماہ شہر کے ساحلوں پر متعدد ساحلی اڈوں اور غیر فوجی اسٹیشنوں پر حملے کرکے صریح طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور اسلام آباد مفاہمت کو پامال کر دیا۔

اس حملے کے ابتدائی جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری اور ایرواسپیس افواج نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کے دوران بندر سلمان-بحرین ميں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے اڈے اور کویت کے علی السالم ہوائی اڈے پر امریکہ کی 85 اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا اور دشمن کا ایک MQ9 ڈرون ـ جو آپریشن میں خلل ڈالنے کا ارادہ رکھتا تھا، ـ مار گرایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha